QR CodeQR Code

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 22 تعلیمی ادارے بند

17 Sep 2020 11:26

سندھ کے ضلع مٹیاری کے 2 کالجز میں 8 اسٹاف ممبر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ضلع مٹیاری کےدونوں کالجز کو بند کر دیا گیا ہے۔ دونوں کالجز کے دیگر اسٹاف ممبران اور اساتذہ کے بھی کورونا ٹیسٹ کیے جائیں گے۔ سعید غنی نے کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر مختلف علاقوں کے اسکولز سیل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر 22 تعلیمی اداروں کو بند کر دیا گیا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹے میں 22 تعلیمی اداروں کو کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پربند کر دیا گیا ہے۔ خیبر پختونخوا کے 16، اسلام آباد میں ایک اور آزادکشمیر میں 5 تعلیمی ادارے بند کیے گئے ہیں۔ این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے پر وبا تعلیمی اداروں میں پھیلی جن کو بند کر دیا گیا ہے۔ سندھ کے ضلع مٹیاری کے 2 کالجز میں 8 اسٹاف ممبر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ضلع مٹیاری کےدونوں کالجز کو بند کر دیا گیا ہے۔ دونوں کالجز کے دیگر اسٹاف ممبران اور اساتذہ کے بھی کورونا ٹیسٹ کیے جائیں گے۔ سعید غنی نے کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر مختلف علاقوں کے اسکولز سیل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی ہے کہ ڈی جی پرائیویٹ اسکولز بچوں کو والدین کے حوالے کرکے سیل کروائیں، اسکولز کی رجسٹریشن کو منسوخ کرنے اور ان کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے۔ محکمہ تعلیم سندھ نے دونوں کالجز کے طلبہ کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔ حکام نے والدین کو کہا ہے کہ بچوں میں کھانسی، بخار یا کورونا کی دیگر علامات ظاہر ہونے پر فوراََ چیک اپ کرائیں اور محکمہ صحت کو مطلع کریں۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث بند اسکول 15 ستمبر کو کھولے گئے ہیں۔ صوبائی اور ضلعی سطح پر مانیٹرنگ ٹیمیں ایس او پیز پر عمل درآمد کی نگرانی کر رہی ہیں۔ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر تعلیمی اداروں کو بند کیا جائے گا اور جرمانے ہوں گے۔ وفاقی دارالحکومت میں کورونا کیسز رپورٹ ہونے پر ایک تعلیمی ادارے کو سیل کر دیا گیا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ٹارگٹڈ ٹیسٹنگ کے دوران ادارے میں16کورونا کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ادارے کو سیل کر دیا گیا۔ پہلے مرحلے میں نویں، دسویں، انٹرمیڈیٹ اور یونیورسٹی کے طلبہ کو بلایا گیا ہے اور اس کے ایک ہفتے بعد 23 ستمبر کو چھٹی سے آٹھویں جماعت کے طلبا کو سکول آنے کی اجازت ہو گی۔ جبکہ تیسرے مرحلے میں تمام پرائمری سکول کے بچوں کو 30 ستمبر سے سکول جائیں گے۔ کسی بھی شخص کو درجہ حرارت چیک کیے بغیر تعلیمی اداروں میں داخل ہونے نہیں دیا جائے گا۔ بچے کسی سے ہاتھ نہ نہیں ملائیں گے اور اسکول میں جھولا بھی نہیں جھولیں گے۔


خبر کا کوڈ: 886756

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/886756/کورونا-ایس-او-پیز-کی-خلاف-ورزی-پر-22-تعلیمی-ادارے-بند

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org