0
Thursday 17 Sep 2020 11:29

24 گھنٹوں کے دوران 545 کورونا کے نئے کیسز رپورٹ

24 گھنٹوں کے دوران 545 کورونا کے نئے کیسز رپورٹ
اسلام ٹائمز۔ ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 6 ہزار 66 رہ گئی جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 545 نئے کیسز کی تشخیص ہوئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 545 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھر میں مجموعی کیسز کی تعداد 3  لاکھ 3 ہزار 634 ہوگئی۔ این سی او سی کے مطابق فعال کیسز کی تعداد 6 ہزار 66 رہ گئی جبکہ اب تک کورونا وائرس میں مبتلا 2 لاکھ 91 ہزار 169 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 6 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 6 ہزار 399 ہوگئی۔

سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 32 ہزار 818، پنجاب میں 98 ہزار 041 خیبرپختونخوا 37 ہزار 185، اسلام آباد میں 16 ہزار، بلوچستان میں 13 ہزار 798، آزاد کشمیر 2 ہزار 451 اورگلگت بلتستان میں 3 ہزار 336 تعداد ہوگئی۔ واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے مجموعی کیسز میں نمایاں کمی کے بعد 15 ستمبر سے تعلیمی ادارے مرحلہ وار کھول دیے گئے ہیں جبکہ کاروباری اور سماجی سرگرمیاں بھی معمول پر آ رہی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 886757
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش