0
Thursday 17 Sep 2020 11:58

پشاور میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران بھاری اسلحہ برآمد

پشاور میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران بھاری اسلحہ برآمد
اسلام ٹائمز۔ اسلحہ درہ آدم خیل سے پنجاب اسمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔ ایس پی صدر عبدالسلام خالد کے مطابق تھانہ متنی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے غیرقانونی اسلحہ کی بھاری کھیپ برآمد  کر لی، جب کہ ایک ملزم کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے، جس کی شناخت ایوب کے نام سے ہوئی ہے، اور اس کا تعلق درہ آدم خیل سے ہے۔ایس پی نے بتایا کہ اسلحہ پنجاب اسمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی، تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 40 عدد رائفل اور 10 ہزار کارتوس برآمد کر لئے، جب کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 886761
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش