0
Thursday 17 Sep 2020 12:11

بی آر ٹی کی بسوں کے ٹرائل کے دوران کوئی فالٹ نظر نہیں آیا، شوکت یوسفزئی

بی آر ٹی کی بسوں کے ٹرائل کے دوران کوئی فالٹ نظر نہیں آیا، شوکت یوسفزئی
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے وزیر ثقافت شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ پشاور بی آر ٹی کی بسوں کے ٹرائل کے دوران کوئی فالٹ نظر نہیں آیا۔ نجی ٹیوی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ کل ماس ٹرانزٹ بورڈ کی میٹنگ ہوگی جس میں معاملات کا جائزہ لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بی آر ٹی کی بسیں انشورڈ ہیں اور وارنٹی میں ہیں، بی آر ٹی بنانے والی کمپنی نے کہا ہے کہ حفاظتی طور پر سروس معطل کر دیں۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ جب بسوں کا ٹرائل کیا تو اسوقت کوئی فالٹ نظر نہیں آیا لیکن بسیں چلانے کے بعد مختلف فالٹس سامنے آئے۔ واضح رہے کہ بی آر ٹی کی بسوں می پے درپے آگ لگنے کے واقعات کے بعد بس سروس کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 886762
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش