0
Thursday 17 Sep 2020 19:01

یزید کی حمایت میں نعرے لگانے والے مسلمان کہلانے کے حقدار نہیں، پیر معصوم نقوی

دین فروشی کاروبار اور پیسہ مولویوں کا دین و ایمان بن چکا ہے، سربراہ جے یو پی
یزید کی حمایت میں نعرے لگانے والے مسلمان کہلانے کے حقدار نہیں، پیر معصوم نقوی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے پاکستان نیازی کے سربراہ قائد اہلسنت پیر معصوم حسین نقوی نے کہا ہے کہ اسلامی تاریخ کی متنازع شخصیات کی حمایت میں نعرے بازی قابل مذمت ہے، صحابہ کرام کا احترام ہم سب پر واجب اور اہلبیت اطہارؑ کی عزت و تکریم ایمان کا حصہ ہے، جو لوگ یزید کی حمایت میں نعرے بازی کر رہے ہیں، وہ اہلسنت کیا برائے نام مسلمان کہلانے کے بھی حقدار نہیں ہوسکتے، حیرت ہے کہ مفتی منیب الرحمن فرقہ واریت پھیلانے کیلئے عید میلاد النبیؑ کے مخالفین اور ناصبی عناصر کے ایجنڈے کو پورا کرنے کیلئے ریلیاں نکال رہے ہیں، تاکہ فرقہ واریت پھیلائی جا سکے اور تکفیری عناصر مضبوط ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مفتی منیب الرحمن یاد رکھیں کہ امام اہلسنت امام احمد رضا خان بریلوی کا مکتب محبتِ اہلبیتؑ ہے، ناصبیت یا رافضیت کی حمایت نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اہلبیتؑ کے ماننے والے سنی کسی کو یہ حق نہیں دیتے کہ وہ مسلک اہلسنت کے سٹیج کو ناصبیوں کی حمایت کیلئے استعمال کریں۔ پیر معصوم نقوی نے افسوس کا اظہار کیا کہ دین فروشی کاروبار اور پیسہ مولویوں کا دین و ایمان بن چکا ہے اور امام احمد رضا خان کی تعلیمات کے مخالف ہوگئے ہیں، جنہوں نے مولائے کائنات علی علیہ السلام کو منبروں پر گالیاں دینے والوں، امام حسین علیہ السلام اور امام حسن علیہ السلام کو شہید کرنیوالوں کی حمایت سے انکار کر دیا تھا۔ واضح رہے کہ اس یزید پلید کی حمایت کیسے کی جا سکتی ہے، جس نے خانہ کعبہ کو نذرآتش کیا، مسجد نبوی میں گھوڑے باندھے، مفتی منیب الرحمان پیسے کی بجائے ایمان کی فکر کریں، چند عناصر فرقہ وارانہ ماحول پیدا کرکے ملکی سلامتی کو خطرے سے دوچار کرنا چاہتے ہیں، لیکن ملک کا اکثریتی مسلک اہلسنت اس کی اجازت نہیں دے گا۔
خبر کا کوڈ : 886766
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش