0
Thursday 17 Sep 2020 15:13

مقبوضہ کشمیر کی خصوصی پوزیشن بحال ہوگی، ڈاکٹر مصطفٰی کمال

مقبوضہ کشمیر کی خصوصی پوزیشن بحال ہوگی، ڈاکٹر مصطفٰی کمال
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفٰی کمال کو اُمید ہے کہ ریاست کا خصوصی درجہ بحال ہوگا۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جمہوری حکومت ہی عوام کو جمہوریت کی بالادستی فراہم کرسکتی ہے۔ ڈاکٹر مصطفٰی کمال نے کہا کہ جس ملک میں جمہوری نظام اور آئینی بالادستی ہو، وہ ملک وہاں کے عوام کا خیرخواہ ہوتا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ جموں کشمیر کے عوام کو 5 اگست 2019ء کے بعد اپنے جمہوری اور آئینی حق سے محروم کیا گیا۔ ڈاکٹر مصطفٰی کمال نے کہا کہ آئین ہند کے تحت جموں کشمیر کے عوام کو جمہوری حقوق حاصل ہوئے تھے، جو کہ موجودہ حکمرانوں نے سخت گیر پالیسی اور طاقت کا استعمال کرکے عوام سے چھین لئے۔

ان کا کہنا تھا کہ ریاستی عوام پر عزم ہے کہ آئین کی بالادستی مقدم ہے اور نیشنل کانفرنس جموں کشمیر کی خصوصی پوزیشن حاصل کرنے میں اس وقت قانونی جنگ میں مصروف عمل ہے اور امید کرتی ہیں کہ عوام کو انصاف ملے گا۔ نیشنل کانفرنس کے معاون جنرل سکریٹری کا کہنا تھا وہ امید کرتے ہیں کہ جموں و کشمیر کے خصوصی درجے کی بحالی ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 886790
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش