0
Thursday 17 Sep 2020 14:48

سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کا فیصلہ 22 ستمبر تک مؤخر

سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کا فیصلہ 22 ستمبر تک مؤخر
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کا فیصلہ 22 ستمبر تک مؤخر کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کی سماعت ہوئی، جس میں رحمان بولا، زبیر چریا، رؤف صدیقی سمیت دیگر ملزم پیش ہوئے۔ عدالت کی جانب سے آج کیس کا محفوظ فیصلہ سنائے جانے کا امکان تھا، تاہم عدالت نے کیس کا فیصلہ 22 ستمبر تک مؤخر کر دیا۔ انسداد دہشتگردی عدالت میں سانحہ بلدیہ کیس کی سماعت کے موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے اور غیر متعلقہ افرد کا داخلہ بند کر دیا گیا تھا۔ سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں عدالت نے رواں ماہ 2 ستمبر کو فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا، جبکہ فروری 2017ء میں ایم کیو ایم رہنما رؤف صدیقی، رحمان بھولا، زبیر چریا اور دیگر پر فرد جرم عائد کی گئی تھی، کیس میں ملزمان کے خلاف 400 عینی شاہدین کے بیانات ریکارڈ کیے گئے۔ واضح رہے کہ 11ستمبر 2012ء کو بلدیہ فیکٹری آتشزدگی کیس میں 260 افراد جل کر جاں بحق ہوگئے تھے، جبکہ فیکٹری مالکان نے آتشزدگی کا ذمہ دار ایم کیو ایم کو قرار دیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 886798
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش