QR CodeQR Code

شیعہ سنی اختلافات کو ہوا دینا مغربی اور صیہونی سازشوں کے راستا میں ہے: اخوان المسلمین مصر

29 Jul 2009 13:13

اخوان المسلمین مصر کے رہنما محمد مہدی عاکف نے اسلامی ممالک میں مغربی دنیا اور صیہونیستوں کی طرف سے شیعہ سنی ۰۰۰۰


اخوان المسلمین مصر کے رہنما محمد مہدی عاکف نے اسلامی ممالک میں مغربی دنیا اور صیہونیستوں کی طرف سے شیعہ سنی اختلافات پھیلانے کی نئی سازشوں کے بارے میں وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ شیعہ سنی اختلافات کو ابھارنا ان سازشوں کو کامیاب بنانے کی طرف ایک قدم ہے۔ یہ بات انہوں نے "العالم" نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے شیعہ سنی اتحاد پر زور دیتے ہوئے کہا: "تمام مسلمان ایک امت ہیں اور مختلف مذاہب کی موجودگی انکے اتحاد، بھائی چارے، محبت اور باہمی تعاون میں رکاوٹ نہیں بن سکتی"۔ محمد مہدی عاکف نے کہا: "خدا نے انسانوں کو مختلف گروہوں کی صورت میں پیدا کیا ہے اور انہیں آزادی دی ہے تاکہ وہ ہدایت کی طرف جانے والا راستہ انتخاب کر سکیں"۔ انہوں نے مختلف اسلامی ممالک میں گروہی فسادات مخصوصاً شیعہ سنی اختلافات ایجاد کرنے کی کوششوں پر اظہار تعجب کرتے ہوئے کہا: "اس قسم کی کوششیں اتحاد بین المسلمین کی ضرورت کے الہی پیغام کے موافق نہیں ہیں بلکہ مغربی دنیا، صیہونیستوں اور دوسرے اسلام دشمن عناصر کی سازشوں کے راستا میں ہیں"۔


خبر کا کوڈ: 8868

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/8868/شیعہ-سنی-اختلافات-کو-ہوا-دینا-مغربی-اور-صیہونی-سازشوں-کے-راستا-میں-ہے-اخوان-المسلمین-مصر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org