QR CodeQR Code

بھارت کی پیشانی کو کسی قیمت پر جھکنے نہیں دینگے، راجناتھ سنگھ

17 Sep 2020 19:59

بھارتی وزیر دفاع نے مشرقی لداخ کی صورتحال پر پارلیمنٹ میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ چین کو سیاسی، سفارتی اور فوجی سطح پر ہندوستان کے موقف سے آگاہ کردیا گیا ہیکہ ہندوستان تمام مسائل کو پُرامن مذاکرے سے حل کرنیکا حامی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت کے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے جمعرات کو پھر ملک کی عوام کو یقین دہانی کرائی کہ بھارت مشرقی لداخ میں لائن آف ایکچول کنٹرول (ایل اے سی) پر شریک حیثیت بدلنے کی چین کی کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دے گا۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی قیمت پر ملک کی پیشانی نہیں جھکنے دی جائے گی۔ راجناتھ سنگھ نے مشرقی لداخ کی صورتحال پر پارلیمنٹ میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ چین کو سیاسی، سفارتی اور فوجی سطح پر ہندوستان کے موقف سے آگاہ کر دیا گیا ہے کہ ہندوستان تمام مسائل کو پُرامن مذاکرے سے حل کرنے کا حامی ہے لیکن ایل اے سی پر شریک حیثیت کو بدلنے کی کسی بھی یکطرفہ کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے چین کو سفارتی اور فوجی چینل کے توسط سے آگاہ کروا دیا کہ چین کی سرگرمیاں شریک حیثیت کو یکطرفہ بدلنے کی کوشش ہیں۔ انہوں نے یہ بھی واضح کر دیا گیا کہ یہ کوشش ہمیں کسی بھی طور منظور نہیں ہے۔


خبر کا کوڈ: 886826

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/886826/بھارت-کی-پیشانی-کو-کسی-قیمت-پر-جھکنے-نہیں-دینگے-راجناتھ-سنگھ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org