0
Thursday 17 Sep 2020 19:38

ایم ڈبلیو ایم رہنماوں کی کوہاٹ ٹارگٹ کلنگ میں شہید ہونیوالوں کے خانوادوں سے تعزیت

ایم ڈبلیو ایم رہنماوں کی کوہاٹ ٹارگٹ کلنگ میں شہید ہونیوالوں کے خانوادوں سے تعزیت
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے رہنماوں نے کوہاٹ میں پے در پے ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں شہید ہونیوالے قیصر عباس، سید ارتضیٰ حسین اور سید میر حسن کے خانوادوں سے ملاقات کی اور انہیں تعزیت عرض کی۔ ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سید وحید عباس کاظمی نے سید ارتضیٰ حسین اور سید میر حسن کے لواحقین سے ملاقات کی، اس موقع پر انہوں نے غمزدہ خاندانوں کو تعزیت پیش کی اور فاتحہ خوانی کی۔ علامہ وحید کاظمی کا کہنا تھا کہ حکومت فوری طور پر اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے دہشتگردوں کو قانون کی گرفت میں لیکر آئے، جان بوجھ کر ملک کے حالات خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ علاوہ ازیں دو روز قبل ایم ڈبلیو ایم کی مرکزی میڈیا کمیٹی کے رکن سید عدیل عباس زیدی نے وفد کے ہمراہ شہید قیصر عباس کے والد اور بچوں سے ملاقات کی، انہوں نے فاتحہ خوانی کی اور متاثرہ خاندان کو علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کیجانب سے بھی تعزیت پیش کی۔
خبر کا کوڈ : 886828
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش