0
Thursday 17 Sep 2020 21:25

پاک چین سرحد کو 12 روز کیلئے کھولنے کا فیصلہ

پاک چین سرحد کو 12 روز کیلئے کھولنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ پاک چین سرحد کو 12 روز کیلئے کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ وزارت خارجہ کے چائنا ڈائریکٹوریٹ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پاک چین سرحد جمعہ 18 ستمبر سے 30 ستمبر تک کھلی رہے گی۔ اس دوران صرف تجارتی سامان کی ترسیل ہوگی جبکہ سیاحوں کے داخلے پر مکمل طور پر پابندی ہو گی۔ دوسری جانب گلگت بلتستان امپورٹرز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے وزارت خارجہ کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ بارڈ کو 31 دسمبر تک کھولا جائے۔ ملک کی دیگر تمام سرحدیں پہلے ہی کھل چکی ہیں اور وہاں تجارتی سرگرمیاں جاری ہیں جبکہ صرف پاک چین سرحد کو ہی بند رکھا گیا ہے جس کی وجہ سے جی بی کے ہزاروں لوگ بیروزگار ہوچکے ہیں اور تاجر دیوالیہ ہو چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 886842
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش