QR CodeQR Code

پشاور پولیس نے شہیدوں سے کیا وعدہ وفا کر دیا

17 Sep 2020 21:23

سی سی پی او پشاور کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا پولیس کے شہدا کی قربانیوں بہادری اور شجاعت کی داستان سنہرے حروف سے لکھی جائے گی، پولیس شہداء نے اپنا خون بہا کر محکمہ کے وقار اور عزت میں اضافہ کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ دہشت گردی کے خلاف طویل جنگ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہید پولیس افسران کے بیٹوں کو خیبر پختونخوا پولیس میں اے ایس آئی کے عہدوں پر بھرتی کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سی سی پی او پشاور محمد علی گنڈاپور نے ایک سادہ تقریب میں نوجوانوں میں حکمنامے تقسیم کئے، اس موقع پر سی سی پی او کا کہنا تھا کہ نئے بھرتی ہونے والے افسران پولیس بھی والدین کی طرح محکمہ کی نیک نامی کا باعث بنیں گے، نئے بھرتی ہونے والے پولیس جوان و افسران عوام کے جان و مال کو یقینی بنانے کیلئے کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ نئے بھرتی ہونے والے افسران پولیس بھی محکمہ کی نیک نامی اور عزت میں مزید اضافہ کا باعث بنیں گے، جس پر نئے بھرتی ہونے والے جوانوں نے اپنے اجداد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ملک و قوم کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرنے کا عزم ظاہر کیا۔ سی سی پی او پشاور کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا پولیس کے شہدا کی قربانیوں بہادری اور شجاعت کی داستان سنہرے حروف سے لکھی جائے گی، پولیس شہداء نے اپنا خون بہا کر محکمہ کے وقار اور عزت میں اضافہ کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 886844

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/886844/پشاور-پولیس-نے-شہیدوں-سے-کیا-وعدہ-وفا-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org