0
Thursday 17 Sep 2020 21:39

اپوزیشن اے پی سی کے حوالے سے تذبذب کا شکار

اپوزیشن اے پی سی کے حوالے سے تذبذب کا شکار
اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس کے ایجنڈے کو حتمی شکل نہیں دی جاسکی، حکومت کے خلاف حکمت عملی پر بڑی سیاسی جماعتیں تحفظات کا شکار ہیں۔ ذرائع کے مطابق پی پی، نون لیگ اور جے یو آئی کا اپنا اپنا ایجنڈا ہے، نون لیگ میں بھی اس بارے میں تحفظات کا شکار ہے جب کہ پی پی جمہوری عمل کے اندر جدوجہد کی حامی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نون لیگ بھی حکومت مخالف حکمت عملی پر تذبذب کا شکار ہے، پی پی اور نون لیگ کے درمیان بھی معاملات عدم اعتماد کا باعث ہیں۔ ذرائع رہبر کمیٹی کے مطابق دو بڑی جماعتیں ابھی تک مولانا فضل الرحمان کو بھی ایجنڈے پر نہیں لا سکیں، حکومت ختم کرنے کیلئے کوئی جماعت تیار نہیں۔ اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس 20 ستمبر کو طلب کی گئی ہے، اے پی سی کے لیے زرداری ہاؤس کا انتخاب کیا گیا تھا اور اس مقام پر بھی سوالات اٹھے تھے جس کے بعد اے پی سی کا مقام تبدیل کرنا پڑا۔
خبر کا کوڈ : 886846
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش