0
Thursday 17 Sep 2020 22:06
ابا! آپ کل سر اٹھا کر جیو گے

بہاولپور میں زیادتی کا شکار لڑکی کی مبینہ خودکشی، ملزم گرفتار

بہاولپور میں زیادتی کا شکار لڑکی کی مبینہ خودکشی، ملزم گرفتار
اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے ضلع بہاولپور میں زیادتی کے بعد لڑکی کی خودکشی کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، وزیراعلیٰ کے نوٹس لینے پر پولیس نے بااثر ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعے کا فوری نوٹس لیا اور وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر ڈی پی او بہاولپور سے تفصیلات معلوم کیں۔ فیاض الحسن چوہان نے بتایا کہ ڈی پی او بہاولپور نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ملزم لقمان کو گرفتار کر لیا ہے، ملزم کے ساتھ متعلقہ تھانے کا ایس ایچ او،چوکی انچارج بھی پابند سلاسل ہیں۔ صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ایس ایچ او اور چوکی انچارج کی کارروائی میں تاخیر نے بچی کو خود کشی پر مجبور کیا، تینوں گرفتار ملزمان کیخلاف دفعہ 322 کےتحت مقدمہ درج کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی بچی یا بچے کے ساتھ زیادتی قابلِ قبول نہیں، پنجاب حکومت زیادتی کیسز پر زیرو ٹالرینس پالیسی پر کارروائی کر رہی ہے، متاثرہ خاندان کو انصاف اور ملزمان کو قرار واقعی سزا مل کر رہے گی۔ بہاولپور میں زیادتی کا شکار لڑکی نے پولیس کی روایتی بے حسی سے دلبرداشتہ ہو کر مبینہ طور پر خود کشی کر لی تھی۔ غریب خاندان سے تعلق رکھنے والی محنت کش کی بیٹی طاہرہ کو گزشتہ روز بااثر افراد کی جانب سے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ واقعے کی رپورٹ درج کروانے والد متعلقہ تھانے پہنچا اور اندراج مقدمہ کی تحریری درخواست دی مگر بااثر افراد ہونے کی وجہ سے پولیس نے ٹال مٹول سے کام لیا اور متاثرہ خاندان کو چوکی کے چکر کٹواتے رہے۔ والد کے بقول بیٹی نے خودکشی سے قبل تحریری پیغام بھی چھوڑا جس میں لکھا گیا تھا کہ ابا! آپ کل سر اٹھا کر جیو گے۔
خبر کا کوڈ : 886847
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش