0
Thursday 17 Sep 2020 22:39

پاراچنار، شنئے کالونی حکومتی عدم توجہی کا شکار، ترقیاتی کام رک گئے

پاراچنار، شنئے کالونی حکومتی عدم توجہی کا شکار، ترقیاتی کام رک گئے
اسلام ٹائمز۔ پاراچنار کے علاقہ شنئے کالونی، جس کی آبادی روز بروز بڑھتی جارہی ہے مگر ابھی تک حکومتی عدم توجہی کا شکار ہے۔ کالونی میں ابھی تک ایک سرکاری کام بھی نہیں ہوا ہے، گلیات کی پختگی اور تعمیر سڑک تک تمام تر سہولیات سے محروم ہے اور ستم ظریفی یہ ہے کہ بجلی ابھی تک سنٹرل کرم کے لائنز کا استعمال کر رہے ہیں۔ اہلیان علاقہ نے حکومت سے شنئے کالونی میں بجلی اور سڑک کی تعمیر سمیت دیگر بنیادی سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اہلیان علاقہ نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ رواں آئی ڈی پی میں کڑمان روڈ سے متصل لنک روڈ کو بھی شامل کیا جائے جس سے نہ صرف اہلیان شنئے کے مسائل حل ہونگے بلکہ کڑمان کے باشندوں کے لئے آمد و رفت میں آسانی پیدا ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 886856
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش