QR CodeQR Code

گلوبل وارمنگ میں پاکستان کا کوئی کردار نہیں ہے، زرتاج گل

17 Sep 2020 23:03

وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل نے اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد اداروں کی ذمہ داری بڑھ گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل نے اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد اداروں کی ذمہ داری بڑھ گئی ہے جبکہ گلوبل وارمنگ میں پاکستان کا کوئی کردار نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے اور اب پاکستان ان ٹاپ 10 ممالک میں شامل ہے جو موسمیاتی تبدیلی سے متاثر ہوئے ہیں۔ زرتاج گل نے کہا کہ تقسیم سے پہلے پاکستان کا جنگلاتی رقبہ 34 فیصد تھا لیکن ٹمبر مافیہ نے جنگلات کو بری طرح نقصان پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ غیر ملکی جریدے وزیر اعظم عمران خان کے گرین پاکستان ایجنڈے کی تعریف کر رہے ہیں۔ 10 بلین ٹری مہم ہمارا ہدف ہے اور گرین پاکستان بنانا ہماری حکومت کا عزم ہے۔


خبر کا کوڈ: 886861

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/886861/گلوبل-وارمنگ-میں-پاکستان-کا-کوئی-کردار-نہیں-ہے-زرتاج-گل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org