QR CodeQR Code

کراچی کو استنبول کی طرح سیاحتی شہر بنانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں، ایڈمنسٹریٹر کراچی

17 Sep 2020 23:45

ترک قونصل جنرل سے ملاقات کے دوران افتخار شالوانی نے کہا کہ ترکی اور پاکستان کے تعلقات مثالی ہیں، ٹرام سروس چلنے سے کراچی کی تاریخی حیثیت بحال ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار شالوانی کا کہنا ہے کہ کراچی کو استنبول کی طرح سیاحتی شہر بنانے کے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار شالوانی سے ترک قونصل جنرل نے ملاقات کی۔ اس موقع پر تولگا یوک نے کہا کہ ترکی ایم اے جناح، آئی آئی چندریگر روڈ پر ٹرام چلانے میں مدد کرے گا۔

ترک قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ نمائش سے ٹاور تک ٹرام چلانے میں تعاون پر تیار ہیں، آئی آئی چندریگر روڈ پر بھی ٹرام سروس کے لئے تعاون کریں گے۔ تولگا یوک نے کہا کہ کراچی کی لائبریریوں کی بہتری اور انہیں جدید بنانے میں مدد کریں گے۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی نے ٹرام سروس اور لائبریریاں بہتر کرنے میں تعاون کی پیشکش پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ترکی اور پاکستان کے تعلقات مثالی ہیں۔

افتخار شالوانی کا کہنا تھا کہ ٹرام سروس چلنے سے کراچی کی تاریخی حیثیت بحال ہوگی، کراچی کو پھر استنبول کی طرح سیاحتی شہر بنانے کے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ یاد رہے کہ 14 ستمبر کو ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار شالوانی نے فریئر ہال لائبریری کی خراب صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تاریخی لائبریری کو فوری طور پر بہتر بنانے کی ہدایت کی تھی۔


خبر کا کوڈ: 886869

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/886869/کراچی-کو-استنبول-کی-طرح-سیاحتی-شہر-بنانے-کیلئے-اقدامات-کررہے-ہیں-ایڈمنسٹریٹر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org