QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر، حریت کانفرنس کا آج مکمل ہڑتال کا اعلان

18 Sep 2020 10:14

مقبوضہ وادی میں ہڑتال آل پارٹیز حریت کانفرنس کی اپیل پر کی جا رہی ہے اور نماز جمعہ کے بعد احتجاج بھی کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں ظلم اور کشمیریوں کے سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں قتل کے خلاف آل پارٹیز حریت کانفرنس کی جانب سے آج مکمل ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے۔ مقبوضہ وادی میں ہڑتال آل پارٹیز حریت کانفرنس کی اپیل پر کی جا رہی ہے اور نماز جمعہ کے بعد احتجاج بھی کیا جائے گا۔گزشتہ روز بھارتی فورسز نے سرینگر کے علاقے باٹامولا میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران 45 سالہ خاتون سمیت 5 افراد کو شہید کر دیا تھا۔ حریت کانفرنس نے سری نگر میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران بے گناہ کشمیریوں کی ہلاکت کی شدید مذمت کی اور اس کو گھناؤنی کارروائی قرار دیتے ہوئے ایسے واقعات کی بین الاقوامی تحقیقاتی ایجنسی سے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری جانب مقامی پولیس کے ڈائریکٹر جنرل دل باغ سنگھ نے سری نگر میں صحافیوں کو بتایا کہ پولیس کو سری نگر میں خاتون کی موت پر گہرا افسوس ہے۔


خبر کا کوڈ: 886893

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/886893/مقبوضہ-کشمیر-حریت-کانفرنس-کا-ا-ج-مکمل-ہڑتال-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org