0
Friday 18 Sep 2020 10:20

جنسی ہراسانی کے الزامات نے ٹرمپ کا پیچھا نہ چھوڑا

جنسی ہراسانی کے الزامات نے ٹرمپ کا پیچھا نہ چھوڑا
اسلام ٹائمز۔ صدر بننے کے چار برس بعد بھی جنسی ہراسانی کے الزامات امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پیچھا نہیں چھوڑ رہے۔ سابق ماڈل نے الزام عائد کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے انہیں 1997ء میں جنسی طور پر ہراساں کیا تھا۔ سابق ماڈل ایمی ڈوریس نے ڈونلڈ ٹرمپ پر الزام ایسے وقت لگایا ہے جب ان کے دوسری بار صدارت کے الیکشن میں صرف دو ماہ رہ گئے ہیں۔ایمی ڈوریس نے برطانوی اخبار کو بتایا کہ 1997ء میں نیویارک میں یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے موقع پر ڈونلڈ ٹرمپ نے انہیں اپنے کمرے میں جنسی ہراساں کیا۔ ڈوریس کا کہنا تھا کہ اس وقت وہ 24 برس کی تھی، صدر ٹرمپ کے وکیل نے الزامات کی سختی سے تردید کی ہے۔ خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو اس سے پہلے بھی ایک درجن سے زائد خواتین کی جانب سے ایسے الزامات کا سامنا رہا ہے، جن میں جنسی زیادتی کے الزامات بھی شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 886897
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش