0
Wednesday 29 Jul 2009 13:14

اگر مستقبل میں اسرائیل نے لبنان پر حملے کی غلطی کی تو اس کی فوج کو تباہ کر دیا جائے گا،حسن نصراللہ کا انتباہ

اگر مستقبل میں اسرائیل نے لبنان پر حملے کی غلطی کی تو اس کی فوج کو تباہ کر دیا جائے گا،حسن نصراللہ کا انتباہ
بیروت : لبنانی تنظیم حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر مستقبل میں اسرائیل نے لبنان پر حملے کی غلطی کی تو اس کی فوج کو تباہ کر دیا جائے گا۔ منگل کو لبنانی ذرائع ابلاغ کے مطابق انہوں نے کہا کہ اگر اسرائیل نے لبنانی جنوبی مضافاتی علاقوں پر حملہ کیا تو حزب اللہ تل ابیب پر حملہ کر دے گی۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل پر یہ واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ وہ غلط فہمی میں مبتلا نہ ہو اگر مستقبل میں اس نے کسی جنگ کی حماقت کی تو اس کی فوج کو تباہ کر دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ حزب اللہ نے 2006ء میں اسرائیل کے ساتھ جنگ میں اسرائیل کو عبرت ناک شکست سے دوچار کیا تھا۔

خبر کا کوڈ : 8869
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش