QR CodeQR Code

فرانس میں کورونا کے ریکارڈ نئے کیسز سامنے آگئے

18 Sep 2020 10:40

وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران 10 ہزار 593 افراد میں بیماری کی تشخیص ہوئی ہے۔ فرانس میں اب تک کورونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 4 لاکھ 15 ہزار 481 ہوگئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ فرانس میں کورونا وائرس کے ریکارڈ نئے کیسز سامنے آگئے، گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران 10 ہزار 593 افراد میں بیماری کی تشخیص ہوئی ہے۔ حکومت کے فیصلے کے بعد ملک میں کورونا ٹیسٹ مفت کئے جا رہے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانس میں کورونا وائرس کی ابتدا کے بعد سے اب تک سب سے زیادہ افراد ایک دن کے دوران کورونا سے متاثر ہوئے۔ کورونا ٹیسٹ مفت ہونے کے باعث ٹیسٹنگ سینٹرز پر لوگوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ فرانس کے وزیر صحت کا کہنا ہے کہ گذشتہ ہفتے 12 لاکھ کورونا ٹیسٹ کئے گئے تھے، جس میں سے 5.4 فیصد مثبت آئے۔ وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق فرانس میں اب تک کورونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 4 لاکھ 15 ہزار 481 ہوگئی ہے جبکہ اس سے مرنے والوں کی تعداد 31 ہزار 95 ہے۔


خبر کا کوڈ: 886908

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/886908/فرانس-میں-کورونا-کے-ریکارڈ-نئے-کیسز-سامنے-ا-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org