0
Friday 18 Sep 2020 11:42

لاہور پولیس میں کالی بھیڑوں کیخلاف جدوجہد کر رہے ہیں، فیاض چوہان

لاہور پولیس میں کالی بھیڑوں کیخلاف جدوجہد کر رہے ہیں، فیاض چوہان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما و وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ لاہور پولیس میں جتنی کالی بھیڑیں ہیں ان کے خلاف جدوجہد کر رہے ہیں، وزیراعظم چاہتے ہیں کہ پنجاب اور لاہور پولیس کو جرائم سے پاک کیا جائے۔ وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو اس معاملے پر ایک پیکج پر ہونا چاہئے، صوبوں اور وفاق میں مختلف قسم کی اصلاحات لائی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو بھی آن بورڈ رکھا جا رہا ہے۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ایک سال میں پروفیشنل افسران سی پی اوز اور ڈی پی اوز لگائے گئے، تاہم ایس ایچ اوز کی سطح پر بھی اب تبدیلی کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 886916
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش