QR CodeQR Code

ایسا لگ رہا ہے اسکولوں کو بند کرنا پڑے گا، سعید غنی

18 Sep 2020 11:46

سعید غنی نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ اب بھی اسکولز میں ایس او پیز پر عمل نہیں ہو رہا، کل بھی اورنگی ٹاؤن میں 4 اسکولز سیل کئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ بچوں کی صحت پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے، ایسا لگ رہا ہے اسکولوں کو بند کرانا پڑے گا۔ سعید غنی نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ اب بھی اسکولز میں ایس او پیز پر عمل نہیں ہو رہا، کل بھی اورنگی ٹاؤن میں 4 اسکولز سیل کئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اسکولوں اور کالجز میں 13 ہزار طلبا کے کورونا ٹیسٹ کرائے گئے ہیں، 88 طلبا میں کورونا مثبت آیا ہے، اگر محسوس ہوا کہ چیزیں درست سمت میں نہیں جا رہیں تو اسکول بند کرنے میں دیر نہیں کریں گے۔ صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ آج بھی اسکولوں کا دورہ کیا تو بچوں نے ماسک بھی نہیں پہنے تھے، سرکاری اسکولوں میں بھی ایس او پیز کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں، جبکہ کالجز میں ایس او پیز کی خلاف ورزیاں زیادہ نظر آئی ہیں۔ سعید غنی کا کہنا تھا کہ این سی او سی اور وزیراعلیٰ سے موجودہ صورتحال پر بات کروں گا۔


خبر کا کوڈ: 886919

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/886919/ایسا-لگ-رہا-ہے-اسکولوں-کو-بند-کرنا-پڑے-گا-سعید-غنی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org