0
Friday 18 Sep 2020 12:22

پارلیمنٹ میں ایف اے ٹی ایف بل کی منطوری لمحہ فکریہ ہے، جماعت اسلامی

پارلیمنٹ میں ایف اے ٹی ایف بل کی منطوری لمحہ فکریہ ہے، جماعت اسلامی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی ملک میں قانون کی حکمرانی اور عدل و انصاف کے نظام پر یقین رکھتی ہے، تمام اداروں کو آپس میں ٹکراؤ کی بجائے دستور کے مطابق اور اپنے اپنے دائرہ کار میں رہتے ہوئے ملک و قوم کی خدمت کا فریضہ سر انجام دینا چاہئے، جمہوریت کی بالادستی اور عدلیہ کی آزادی میں وکلاء برادری کا کردار ناقابل فراموش ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں اسلامک لائرز موومنٹ کے مرکزی صدر اور سپریم کورٹ کے وکیل خان افضل کی قیادت میں ملاقات کیلئے آئے وفد سے بات چیت کے دوران کیا۔ آئی ایل ایم کے مرکزی صدر خان افضل نے صوبائی امیر کو کراچی سمیت سندھ میں لائرز موومنٹ کی تنظیم سازی سمیت دیگر امور سے آگاہ کیا۔

محمد حسین محنتی نے کہا کہ پارلیمنٹ میں اپوزیشن کی اکثریت کے باوجود ایف اے ٹی ایف سمیت دیگر قوانین کی منطوری افسوس ناک اور اپوزیشن کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر نے آئی ایل ایم کی سندھ میں تنظیم سازی و دیگر امور پر اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ ملاقات کے موقع پر صوبائی سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 886925
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش