QR CodeQR Code

پنجاب پولیس نے صوبہ بھر میں ’’ریپ انویسٹی گیشن یونٹ‘‘ قائم کرنے کا فیصلہ

18 Sep 2020 13:07

ذرائع کے مطابق ریپ انویسٹی گیشن یونٹ (آر آئی یو) پنجاب کے تمام تھانوں میں خصوصی سیل، خواتین، بچوں سے جنسی زیادتی اور ہراساں کرنے واقعات کی تحقیقات کرے گا۔ پنجاب کے تمام تھانوں میں مخصوص تفتیشی افسران آر آئی یو کا حصہ ہوں گے اور یہ یونٹ صوبے کے بڑے اضلاع میں ایس پی رینک افسر کی نگرانی میں کام کرے گا۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور میں گجر پورہ موٹروے پر خاتون کیساتھ زیادتی کیس کے بعد پنجاب پولیس نے صوبہ بھر میں ’’ریپ انویسٹی گیشن یونٹ‘‘ قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ریپ انویسٹی گیشن یونٹ (آر آئی یو) پنجاب کے تمام تھانوں میں خصوصی سیل، خواتین، بچوں سے جنسی زیادتی اور ہراساں کرنے واقعات کی تحقیقات کرے گا۔ پنجاب کے تمام تھانوں میں مخصوص تفتیشی افسران آر آئی یو کا حصہ ہوں گے اور یہ یونٹ صوبے کے بڑے اضلاع میں ایس پی رینک افسر کی نگرانی میں کام کرے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انویسٹی گیشن یونٹ کے پاس ڈی این اے ٹیسٹ رپورٹ جلد حاصل کرنے کے خصوصی اختیارات ہوں گے، ملزمان کی شناخت، گرفتاری، شواہد، گواہوں کو قائم رکھنا تفتیشی افسران کی ذمہ داریوں میں شامل ہوگا۔ اس کے علاوہ آر آئی یو میں تعینات تفتیشی افسران دیگر ڈیوٹیوں سے آزاد ہوں گے۔


خبر کا کوڈ: 886939

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/886939/پنجاب-پولیس-نے-صوبہ-بھر-میں-ریپ-انویسٹی-گیشن-یونٹ-قائم-کرنے-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org