0
Friday 18 Sep 2020 14:17

پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 752 کورونا کیسز سامنے آ گئے

پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 752 کورونا کیسز سامنے آ گئے
اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں نئے کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں مسلسل کمی جبکہ اس سے شفایاب ہونے والوں میں اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے ملک کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں 17 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 752 کورونا کیسز سامنے آ گئے، مزید 9 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 514 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 4 ہزار 386 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 6 ہزار 408 ہو گئی۔

کورونا وائرس کے ملک میں 6 ہزار 295 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 579 کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 2 لاکھ 91 ہزار 683 مریض اس بیماری سے صحتیاب ہو چکے ہیں۔ سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 1 لاکھ 33 ہزار 125ہے، جبکہ یہاں اس موذی وائرس سے اموات بھی دیگر صوبوں سے بڑھ کر 2 ہزار 455 ہو گئیں۔ پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 98 ہزار 142مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے ہلاکتیں 2 ہزار 225 ہو گئیں۔ خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 37 ہزار 242 ہو چکی ہے اور اس سے اموات 1 ہزار 257 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 16 ہزار 33 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں جبکہ 180 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ کورونا وائرس کے بلوچستان میں 13 ہزار 991مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 145 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔ گلگت بلتستان میں 3 ہزار 381 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 80 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ آزاد جموں و کشمیر میں کورونا کے اب تک 2 ہزار 472 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 66 مریض وفات پا چکے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 33 ہزار 865 کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے جبکہ اب تک کُل 30 لاکھ 90 ہزار 660 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 886960
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش