0
Friday 18 Sep 2020 14:51

سینیٹ میں مشاہد اللہ اور میاں عتیق کے درمیان گالم گلوچ

سینیٹ میں مشاہد اللہ اور میاں عتیق کے درمیان گالم گلوچ
اسلام ٹائمز۔ سینیٹ اجلاس میں لیگی سینیٹر مشاہد اللہ خان اور ایم کیو ایم کے میاں عتیق کے درمیان شدید جھڑپ اور گالم گلوچ کا تبادلہ ہوا۔ ذرائٰع کے مطابق چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیرصدارت سینیٹ اجلاس شروع ہوا۔ لیگی سینیٹر مشاہد اللہ خان کو بولنے کا موقع دیا گیا تاہم ان کی گفتگو کے دوران ایم کیو ایم پاکستان کے سینیٹر میاں عتیق کی دخل اندازی کی، جس پر دونوں رہنماؤں کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ شروع ہو گیا اور بات گالم گلوچ اور ایک دوسرے کو دھمکیاں دینے پر جا پہنچی۔ مشاہداللہ خان کا کہنا تھا کہ ان کو بچپن سے بری عادتیں ہیں، یہ 260 افراد کے قاتل ہیں، ان کی پارٹی نے مجھے دو بار قتل کرنے کی کوشش کی، میں نے ان کا نام نہیں لیا تھا صرف نمونہ کہا تھا، لیکن ان میں غیرت بھی نہیں ہے۔

سینیٹر میاں عتیق کا کہنا تھا کہ ان کو ایوان بالا سے باہر نکالا جائے ، یہ بدمعاش بنے ہوئے ہیں، میاں عتیق نے مشاہداللہ کو کمینہ بھی کہہ دیا۔جس پر مشاہداللہ خان آگ بگولا ہوئے اور مغلظات کے ساتھ دھمکی دی کہ میں تمہارے دانت توڑ دوں گا۔ سینیٹ چیئرمین صادق سنجرانی مشاہداللہ اور میاں عتیق کے درمیان ایک دوسرے کےخلاف غیر پارلیمانی الفاظ کا استعمال کرنے سے منع کرتے رہے، اسپیکر نے غیر پارلیمانی الفاظ کارروائی سے حذف کرا دیے۔ بیرسٹر محمد علی سیف نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ  آج جو کچھ ایوان میں ہوا اس سے پورے ایوان کی بے عزتی ہوئی،  مسئلہ یہ ہے کہ کسی کو بلڈ پریشر پر کنٹرول نہیں زبان پر کنٹرول نہیں، اس طرح کی زبان سے ایوان کا تقدس مجروح ہوتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 886968
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش