QR CodeQR Code

بلوچستان، کورونا کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ، 193کیسز رپورٹ

18 Sep 2020 15:34

کورونا وائرس سے اب تک بلوچستان میں 145 اموات بھی ہوئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق جمعرات کو صوبے میں کورونا وائرس کے 1574 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 723 کے نتائج آنا باقی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان میں موسم تبدیل ہونے کے ساتھ ہی کورونا وائرس کے بڑھنے کا رجحان صوبے میں کورونا وائرس کے 193 کیس رپورٹ ہونے کے بعد اب تک متاثرہ افراد کی تعداد 13991 ہو گئی۔ محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جاری کردہ
رپورٹ کے مطابق جمعرات کو صوبے کے 24 اضلاع کوئٹہ سے 116، لورالائی سے 16، گوادر سے 11، ژوب سے 7، چاغی سے 6، ڈیرہ بگٹی سے 5، قلعہ سیف اللہ، نصیر آباد اور جعفرآباد سے تین، تین، تربت، مستونگ، پشین، کوہلو، پنجگور، ہرنائی، کچھی، بارکھان سے دو، دو جبکہ خضدار، سبی، قلات، نوشکی، زیارت، موسٰی خیل، آواران سے ایک،ایک کیس رپورٹ ہونے کے بعد صوبے میں اب تک کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 13991ہوگئی ہے۔

جمعرات کو مزید 81 افراد صحتیاب ہونے کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 12851ہوگئی ہے جبکہ صوبے میں اس وقت کورونا وائرس کے 995 مریضوں کا علاج جاری ہے، کورونا وائرس سے اب تک بلوچستان میں 145 اموات بھی ہوئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق جمعرات کو صوبے میں کورونا وائرس کے 1574 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 723 کے نتائج آنا باقی ہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 886981

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/886981/بلوچستان-کورونا-کیسز-میں-خطرناک-حد-تک-اضافہ-193کیسز-رپورٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org