0
Friday 18 Sep 2020 15:42

کے پی کے، نجی اسکولوں میں ایس او پیز پر عمل، ریگولیٹری اتھارٹی متحرک

کے پی کے، نجی اسکولوں میں ایس او پیز پر عمل، ریگولیٹری اتھارٹی متحرک
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں نجی اسکولوں میں ایس او پیز پر عمل درآمد کے سلسلے میں پرائیویٹ اسکول ریگولیٹری اتھارٹی متحرک ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے نجی اسکولوں میں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ایس او پیز پر عمل کی تفصیل حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس سلسلے میں پرائیویٹ اسکول ریگولیٹری اتھارٹی نے ایک مراسلہ ڈپٹی کمشنرز اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کو ارسال کر دیا ہے۔ مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ نجی اسکولوں میں کورونا کی صورتحال جاننے کیلئے ٹیمیں تشکیل دی جائیں اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر متعلقہ اسکول کے بارے میں اتھارٹی کو آگاہ کیا جائے۔ پرائیویٹ اسکول ریگولیٹری اتھارٹی کا کہنا ہے کہ تاحال 10 سے زائد اسکولوں کو ایس او پیز کی خلاف ورزی پر نوٹس دیئے جاچکے ہیں۔ ادھر محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کے اسکولوں میں کورونا وائرس ٹیسٹ کا سلسلہ جاری ہے، محکمہ تعلیم نے اب تک 1226 اساتذہ کا کورونا ٹیسٹ کرایا، جن میں 11 اساتذہ اور 2 کلاس فور ملازمین کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے۔ محکمہ تعلیم کے مطابق 623 ٹیسٹ منفی آئے ہیں، جبکہ 600 ٹیسٹس کے نتائج آنا باقی ہیں، کورونا ٹیسٹ مثبت آنے والے اسکول اور کلاس روم کو سیل کر دیا گیا ہے۔ بدھ کے روز ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے بتایا تھا کہ گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول رشکئی کے 8 اساتذہ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، ڈی ای او نے حفاظتی اقدامات کے تحت متاثرہ افراد کو 15 دن کی چھٹی پر گھر بھیج دیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 886983
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش