کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے، لوگ خوف و ہراس کا شکار
18 Sep 2020 15:43
زلزلے کی گہرائی 26 کلومیٹر زیر زمین جبکہ اس کا مرکز بلوچستان کا علاقہ دکی تھا۔ زلزلے کے جھٹکے اس قدر شدید تھے کہ لوگ خوف و ہراس کا شکار ہو گئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ زلزلہ اس قدر زوردار تھا کہ عوام میں خوف پھیل گیا، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت چار اعشاریہ آٹھ ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے کی گہرائی 26 کلومیٹر زیر زمین جبکہ اس کا مرکز بلوچستان کا علاقہ دکی تھا۔ زلزلے کے جھٹکے اس قدر شدید تھے کہ لوگ خوف و ہراس کا شکار ہو گئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
خبر کا کوڈ: 886984