QR CodeQR Code

گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت پر پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس ملتوی

18 Sep 2020 16:49

مسلم لیگ نون اور پیپلزپارٹی نے اجلاس کے بارے میں پہلے سے آگاہ نہ کرنے اور اعتماد میں نہ لینے پر بائیکاٹ کی دھمکی دی تھی جس کے بعد اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کی آئینی حثیت پر طلب کیا گیا پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔ اجلاس سہ پہر ساڑھے چار بجے ہونا تھا جس میں جی بی کے معاملات زیر بحث آنے تھے۔ رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ نون اور پیپلزپارٹی نے اجلاس کے بارے میں پہلے سے آگاہ نہ کرنے اور اعتماد میں نہ لینے پر بائیکاٹ کی دھمکی دی تھی جس کے بعد اجلاس ہی ملتوی کر دیا گیا۔ یاد رہے کہ اسلام آباد کے ایوانوں سے آنے والی خبروں کے مطابق وفاقی حکومت جی بی کو عبوری آئینی صوبہ بنانا چاہتی ہے۔ اس حوالے سے تمام سیٹک ہولڈرز سے مشاورت بھی کی جا چکی ہے۔


خبر کا کوڈ: 886991

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/886991/گلگت-بلتستان-کی-ا-ئینی-حیثیت-پر-پارلیمانی-کمیٹی-برائے-قومی-سلامتی-کا-اجلاس-ملتوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org