QR CodeQR Code

کراچی میں محافظوں کی ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری، ایک پولیس اہلکار جاں بحق

18 Sep 2020 17:19

پولیس اہلکار کی شناخت عارف خان کے نام سے ہوئی، عارف خان مددگار 15 میں تعینات تھا۔ آئی جی سندھ مشتاق مہر نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری، گودام چورنگی میں فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ کراچی میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ نہ تھم سکا۔ گودام چورنگی میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ پولیس اہلکار کی شناخت عارف خان کے نام سے ہوئی، عارف خان مددگار 15 میں تعینات تھا۔ آئی جی سندھ مشتاق مہر نے واقعے کا نوٹس لے لیا، ایس ایس پی کورنگی سے واقعے کی رپورٹ فوری طلب کرلی۔


خبر کا کوڈ: 886994

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/886994/کراچی-میں-محافظوں-کی-ٹارگٹ-کلنگ-کا-سلسلہ-جاری-ایک-پولیس-اہلکار-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org