QR CodeQR Code

پنجاب سے علامہ محمد حسین اکبر، سندھ سے مولانا ارشاد حسین نقوی نے رویت ہلال کمیٹی کا بائیکاٹ کر دیا

18 Sep 2020 19:21

دونوں رہنماوں نے کہا ہے کہ مفتی منیب الرحمان ایک یزیدی ہے، یزیدی فکر کا علمبردار ہے، یزیدیوں کا پشت پناہ ہے، لہذا اس کی چیئرمین شپ میں ہونیوالے رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کا بائیکاٹ کرتے ہیں۔کسی معتدل، محب اہلبیتؑ اور غیر جانبدار شخص کو چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مقرر کیا جائے اور شیعہ علماء کو بھی مساوی سطح پر کمیٹی میں نمائندگی دی جائے۔


اسلام ٹائمز۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج منعقد ہونا تھا جس کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان ہیں۔ مفتی منیب الرحمان کی جانب سے یزید لعین کی حمایت میں تقریر کرنے کے بعد شیعہ سنی علماء میں کافی غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ بہت سے شیعہ سنی علماء نے مفتی منیب کے اس موقف کی مذمت بھی کی ہے، تاہم آج رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں پنجاب سے تحریک حسینیہ پاکستان کے سربراہ علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر اور سندھ سے شیعہ علماء کونسل کے مولانا سید ارشاد حسین نقوی نے بائیکاٹ کر دیا ہے۔ دونوں رہنماوں نے کہا ہے کہ مفتی منیب الرحمان ایک یزیدی ہے، یزیدی فکر کا علمبردار ہے، یزیدیوں کا پشت پناہ ہے، لہذا اس کی چیئرمین شپ میں ہونیوالے رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کا بائیکاٹ کرتے ہیں۔

علامہ محمد حسین اکبر نے کہا کہ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس یزیدی کو فوری طور پر چیئرمین شپ سے ہٹایا جائے اور ان کی جگہ پر ایک سچا مسلمان، محب اہلبیتؑ اور معتدل شخصیت کو رویت ہلال کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا جائے۔ علامہ محمد حسین اکبر نے مطالبہ کیا کہ رویت ہلال کمیٹی میں مساوی سطح پر شیعہ علماء کو نمائندگی دی جائے۔ مولانا ارشاد حسین نے کہا کہ جب تک مفتی منیب الرحمان اس کمیٹی کے چیئرمین ہیں وہ اس کے اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔ انہوں نے بھی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کسی معتدل شخصیت کو رویت ہلال کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 887015

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/887015/پنجاب-سے-علامہ-محمد-حسین-اکبر-سندھ-مولانا-ارشاد-نقوی-نے-رویت-ہلال-کمیٹی-کا-بائیکاٹ-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org