0
Friday 18 Sep 2020 19:47

پی ٹی آئی کراچی کے اندرونی اختلافات کھل کر سامنے آگئے

پی ٹی آئی کراچی کے اندرونی اختلافات کھل کر سامنے آگئے
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں تحریک انصاف ٹکڑوں میں بٹنے لگی، پی ٹی آئی کراچی کے اندرونی اختلافات کھل کر سامنے آگئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی ریجن کے صدر خرم شیر زمان نے ساڑھے بارہ بجے نیو کراچی اسکول کا دورا کرنا تھا۔ خرم شیر زمان کی جانب سے گزشتہ روز ہی صحافیوں کو مدعو کیا گیا تھا۔

سندھ کے اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی نے خرم شیر زمان کے دورے کو ناکام بنانے کیلئے پونے گھنٹے پہلے میڈیا کو کے الیکٹرک آفس بلالیا۔ ارجنٹ پریس کانفرنس کے نام پر فردوس شمشیم نقوی نے پونے بارہ بجے پریس کانفرنس کا دعوت نامہ جاری کیا۔ خرم شیر زمان اپوزیشن لیڈر کے اس اقدام پر حیران، مرکز کو شکایت کرنے کا فیصلہ کرلیا اور کہا کہ فردوس شمیم نقوی نے اپنی ہی پارٹی کے رہنما کیلئے بھی اپوزیشن کا کام شروع کردیا۔
خبر کا کوڈ : 887020
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش