0
Friday 18 Sep 2020 20:15

مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس کے 1330 نئے کیسز، مجموعی تعداد 61041

مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس کے 1330 نئے کیسز، مجموعی تعداد 61041
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں جمعہ کو مزید 1330 کورونا وائرس کے کیس سامنے آئے جن میں 70 غیر ریاستی مسافر بھی شامل ہیں۔ اس طرح یہاں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 61041 تک پہنچ گئی ہے۔ آج ظاہر ہونے والے نئے کیسوں میں 658 کا تعلق وادی کشمیر جبکہ 672 کا تعلق صوبہ جموں سے ہے۔ ذرائع نے ضلع سطح کے اعداد و شمار دیتے ہوئے کہا کہ سرینگر میں 237، بڈگام میں 62، بارہمولہ میں 64، پلوامہ میں 41، اننت ناگ میں 60، بانڈی پورہ میں 65، کپوارہ میں 52، گاندربل میں 44، کولگام میں 19 اور شوپیان میں 14 کیس سامنے آئے۔ اسی طرح جموں ضلع میں 221، راجوری میں 61، اُدھمپور میں 31، کٹھوعہ میں 42، ڈوڈہ میں 86، سانبہ میں 53، پونچھ میں 77، رام بن میں 47، ریاسی میں 18 جبکہ کشتواڑ ضلع میں 35 کورونا وائرس سے متاثرہ کیس سامنے آئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 887023
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش