QR CodeQR Code

امریکا پاکستان کی ایٹمی تنصیبات پر کنٹرول کی کوشش میں ہے، افغانی تجزیہ نگار

1 Aug 2011 17:49

اسلام ٹائمز:وحید موجدح نے فارس نیوز ایجنسی کو بتایا کہ امریکا پاکستانی طالبان کا نام سلامتی کونسل بلیک لسٹ میں شامل کر کے پاکستان میں اسلامی عسکریت پسندوں کے خطرے کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، تاکہ پاکستان کی ایٹمی تنصیبات تک رسائی ممکن بنائی جاسکے۔ اس کا مقصد خطے میں امریکی موجودگی کے دائرہ کار کو وسیع کرنا ہے۔


تہران:اسلام ٹائمز۔ امریکا پاکستان کی ایٹمی تنصیبات پر کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش میں ہے۔ ایرانی خبر رساں ایجنسی نے ایک اعلٰی افغانی تجزیہ کار کے حوالے سے خبردار کیا ہے کہ امریکا اس کوشش میں ہے اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی بلیک لسٹ میں پاکستانی طالبان کا نام شامل کراکے پاکستان کے جوہری اثاثوں پر کنٹرول حاصل کیا جائے۔ وحید موجدح نے فارس نیوز ایجنسی کو بتایا کہ امریکا پاکستانی طالبان کا نام سلامتی کونسل بلیک لسٹ میں شامل کر کے پاکستان میں اسلامی عسکریت پسندوں کے خطرے کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، تاکہ پاکستان کی ایٹمی تنصیبات تک رسائی ممکن بنائی جاسکے۔ اس کا مقصد خطے میں امریکی موجودگی کے دائرہ کار کو وسیع کرنا ہے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق واشنگٹن کی طرف سے ایسے خطرے کی پہلے بھی رپورٹیں دی جا چکی ہیں کہ امریکا پاکستان کے نیوکلیئر پروگرام کو سبوتاژ کرکے تباہ کرنا چاہتا ہے اور ملکی کی سلامتی اور خودمختاری کو نقصان پہنچا کر اپنی افواج کو اس خطے میں رکھنا چاہتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 88703

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/88703/امریکا-پاکستان-کی-ایٹمی-تنصیبات-پر-کنٹرول-کوشش-میں-ہے-افغانی-تجزیہ-نگار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org