QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا کابینہ میں ردوبدل، 2 نئے وزرا بھی شامل

18 Sep 2020 22:01

قلندر خان لودھی سے محکمہ خوراک کا قلمدان لے کر  محکمہ مال کی ذمہ داری دی گئی ہے، جبکہ کابینہ میں قبائلی ضلع باجوڑ سے شامل ہونے والے وزیر انور زیب کو زکوٰة وعشر کا محکمہ حوالے کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کی کابینہ میں 2 نئے وزرا کو بھی قلمدان تفویض کئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کابینہ میں وزرا کے قلمدانوں میں ردوبدل کی گئی ہے اور 2 نئے وزرا کو قلمدان تفویض کئے گئے ہیں، اس حوالے سے صوبائی حکومت کی جانب سے اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اکبر ایوب خان سے ابتدائی وثانوی تعلیم کا قلمدان واپس لے کر شہرام ترکئی کو یہ منصب سونپا گیا ہے، جبکہ اکبر ایوب خان کو بلدیات کا قلمدان دیا گیا ہے۔ قلندر خان لودھی سے محکمہ خوراک کا قلمدان لے کر  محکمہ مال کی ذمہ داری دی گئی ہے، جبکہ کابینہ میں قبائلی ضلع باجوڑ سے شامل ہونے والے وزیر انور زیب کو زکوٰة وعشر کا محکمہ حوالے کیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق مشیر برائے اعلٰی تعلیم خلیق الرحمٰن کو محکمہ خوراک کا قلمدان دیا گیا ہے، جبکہ ان کی جگہ معاون خصوصی کامران بنگش کو محکمہ اعلٰی تعلیم کا قلمدان دینے کے ساتھ محکمہ اطلاعات کی اضافی ذمہ داری بھی دیدی گئی ہے۔ ریاض خان سے پبلک ہیلتھ اینڈ انجنیئرنگ لیتے ہوئے سی اینڈ ڈبلیو کا چارج دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 887035

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/887035/خیبر-پختونخوا-کابینہ-میں-ردوبدل-2-نئے-وزرا-بھی-شامل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org