0
Friday 18 Sep 2020 22:41

پاکستان کے 22کروڑ عوام کشمیر کی آزادی تک کشمیریوں کے شانہ بشانہ اور قدم بقدم ساتھ رہیں گے، سینیٹر سراج الحق

پاکستان کے 22کروڑ عوام کشمیر کی آزادی تک کشمیریوں کے شانہ بشانہ اور قدم بقدم ساتھ رہیں گے، سینیٹر سراج الحق
اسلام ٹائمز۔ امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق سے آزاد کشمیر کے قائم مقام امیر نورالباری اور سیکرٹری جنرل راجہ فاضل نے پارلیمنٹ لاجز میں ملاقات کی اور انہیں کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت کشمیر کی آزادی کیلئے زبانی جمع خرچ اور اچھل کود کے سوا کچھ نہیں کر رہی۔ موجودہ حکومت کے دور میں بین الاقوامی سطح پر کشمیر کاز کو نقصان پہنچا، کشمیر میں 14ماہ سے جاری بدترین لاک ڈاون ختم نہیں ہوسکا، قابض بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کے اندر شہر ویران اور قبرستان آباد کئے ہیں، غاصب فوج نے مظالم کی انتہا کردی ہے۔ بچوں، بوڑھوں اور خواتین کو بے دردی سے شہید کیا جارہا ہے مگر اس سب کے باوجود کشمیری آزادی کے حصول کیلئے ڈٹے ہوئے ہیں۔ کشمیری عوام آزادی سے کم کوئی حل قبول نہیں کرینگے۔ اقوام متحدہ اپنی قرارادادوں پر عملدرآمد کروانے اور کشمیریوں کو حق خودارادیت دلانے میں ناکام رہی ہے، پاکستانی قوم مظلوم کشمیریوں کے ساتھ ہے اور کشمیر کی آزادی تک ان کے شانہ بشانہ اور قدم بقدم ساتھ رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ بھارت 12لاکھ ہندوں کو کشمیر میں لاکر بسا رہا ہے اور مودی حکومت کی طرف سے اعلان ہے کہ کسی بھی بھارتی ریاست کے ہندو کشمیر میں رہائش کرنا چاہیں تو حکومت کی طرف سے انہیں تمام سہولیات مہیا کی جائیں گی، انہیں زمین الاٹ کی جائے گی اور سرکاری خرچ پر گھر بنا کر دیئے جائیں گے۔ سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ کشمیر پر بھارت کے قبضہ سے پاکستان کے آبی وسائل کو شدید خطرہ ہے۔ پاکستانی دریا خشک اور زمینیں بنجر ہوجائیں گی، بھارت پاکستان کے خلاف آبی جارحیت سے باز نہیں آئے گا مگر ہمارے حکمران اب بھی خوش فہمیوں میں مبتلا ہیں۔
خبر کا کوڈ : 887039
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش