0
Friday 18 Sep 2020 23:31

کوہاٹ میں شیعہ، سنی عمائدین کا انتظامیہ کیساتھ جرگہ

کوہاٹ میں شیعہ، سنی عمائدین کا انتظامیہ کیساتھ جرگہ
اسلام ٹائمز۔ کمشنر ہاؤس کوہاٹ میں شیعہ، سنی عمائدین اور انتظامیہ کا مشترکہ جرگہ منعقد ہوا، جرگے میں ڈی آئی جی کوہاٹ ریجن طیب حفیظ چیمہ، کمشنر کوہاٹ سید عبدالجبار شاہ، ڈی پی او جاوید اقبال، شیعہ علماء کونسل کے صوبائی صدر علامہ حمید حسین امامی، جسٹس ریٹائرڈ سید ابن علی، جاوید پراچہ سمیت مختلف اہل تشیع اور اہلسنت مشران موجود تھے۔ اس موقع پر طے پایا کہ اہلسنت اور اہل تشیع مسالک کے مابین امن و امان کے حوالے سے کل سیٹھ گوہر سیف اللہ خان کے حجرہ محمد زئی میں گرینڈ جرگہ منعقد ہوگا۔ جرگے میں دونوں مسالک کے مابین پچھلے چند روز کے دوران پیدا ہونے والی غلط فہمیاں دور کی جائیں گی۔ واضح رہے کہ گذشتہ چند روز کے دوران کوہاٹ میں اہل تشیع کے تین افراد کی شہادت کے بعد حالات متاثر ہوئے تھے۔ ڈی آئی جی کوہاٹ طیب حفیظ چیمہ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ کوہاٹ ریجن میں کسی کو بھی امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،  عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 887042
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش