QR CodeQR Code

ملکی کلچر اور سماجی اقدار کے فروغ سمیت پروڈکشن کا معیار بہتر بنایا جائے، عمران خان

18 Sep 2020 23:15

معاون خصوصی برائے اطلاعات عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت فلم انڈسٹری کی بحالی سے متعلق اجلاس ہوا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیے ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کر دی۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت فلم انڈسٹری کی بحالی سے متعلق اجلاس ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں وزیراعظم نے متعلقہ وزارتوں ہدایت کی ہے کہ ملکی کلچر اور سماجی اقدار کے فروغ سمیت پروڈکشن کا معیار بہتر بنایا جائے۔ یاد رہے کہ جون میں وزیراعظم سے ملک کے نامور لکھاریوں اور دانشوروں نے ویڈیو لنک کے ذریعے ملاقات کے دوران کہا تھا کہ وہ پاکستانیت اور پاکستانی ثقافت کے فروغ کیلئے کردار ادا کریں۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بیرونی کلچر کی یلغار سے نوجوان نسل کی تعلیم وتربیت کو شدید چیلنجز درپیش ہیں۔ پاکستانیت کے فروغ کیلئے ضروری ہے کہ اقدامات اٹھائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ نامور لکھاری اس ضمن میں کلیدی کردار ادا کرسکتے ہیں، پاکستانیت کے فروغ سے متعلق کوششوں کی حکومتی سطح پر بھرپور پزیرائی کی جا ئیگی۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت پاکستان ٹیلی ویژن کی اصلاح پرخصوصی توجہ دےرہی ہے۔ امید کرتے ہیں کہ نجی چینلزبھی اس ضمن میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 887045

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/887045/ملکی-کلچر-اور-سماجی-اقدار-کے-فروغ-سمیت-پروڈکشن-کا-معیار-بہتر-بنایا-جائے-عمران-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org