QR CodeQR Code

ایم ڈبلیو ایم وفد کا آستانہ عالیہ گولڑہ شریف کا دورہ، پیر سید عبدالحق گیلانی کی وفات پر تعزیت

18 Sep 2020 23:45

اس موقع پر علامہ احمد اقبال کا کہنا تھا پیر سید عبدالحق شاہ گیلانی ایک بلند پایہ روحانی شخصیت تھے، انکی دینی، علمی اور روحانی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔ برصغیر پاک و ہند میں اولیائے کرام و مشائخ عظام کی شب روز کی انتھک کوششوں اور انکے پرامن کردار کیوجہ سے اسلام کو فروغ ملا۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی نے وفد کہ ہمراہ آستانہ عالیہ مہریہ گولڑہ شریف کا دورہ کیا اور پیر سید عبدالحق شاہ گیلانی کی وفات پر سجادہ نشین سے تعزیت کی۔ اس موقع پر علامہ احمد اقبال کا کہنا تھا کہ پیر سید عبدالحق شاہ گیلانی ایک بلند پایہ روحانی شخصیت تھے، ان کی دینی، علمی اور روحانی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ برصغیر پاک و ہند میں اولیائے کرام و مشائخ عظام کی شب روز کی انتھک کوششوں اور ان کے پرامن کردار کی وجہ سے اسلام کو فروغ ملا، آج بھی پاکستان میں امن و امان کی بگڑتی صورت حال اور مذہبی انتہاء پسندی کا راستہ روکنے کے لئے ہمیں انہی اولیا اللہ کے طریقہ پر عمل کرتے ہوئے باہمی اتحاد، بھائی چارہ اور محبت کے فروغ کے لئے کام کرنا ہوگا۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وفد میں رکن شوریٰ عالیٰ علامہ محمد اقبال بہشتی، مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی اور مرکزی سیکرٹری تعلیم نثار علی فیضی بھی شامل تھے۔


خبر کا کوڈ: 887056

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/887056/ایم-ڈبلیو-وفد-کا-ا-ستانہ-عالیہ-گولڑہ-شریف-دورہ-پیر-سید-عبدالحق-گیلانی-کی-وفات-پر-تعزیت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org