QR CodeQR Code

جی بی کیلئے پانچ ارب کی اضافی گرانٹ کا معاملہ وفاقی جائزہ کمیٹی میں پیش کرنے کا فیصلہ

18 Sep 2020 23:47

مشیر خزانہ گلگت بلتستان وقار عباس منڈوق نے وفاقی مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ سے ملاقات کی اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں جی بی کے لیے پانچ ارب کی اضافی گرانٹ کو وفاقی جائزہ کمیٹی میں پیش کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ مشیر خزانہ گلگت بلتستان وقار عباس منڈوق نے وفاقی مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ سے ملاقات کی اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں جی بی کے لیے پانچ ارب کی اضافی گرانٹ کو وفاقی جائزہ کمیٹی میں پیش کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔ وقار عباس نے وفاقی مشیر خزانہ کو آگاہ کیا کہ جی بی بجٹ کم ہونے کی وجہ سے بے پناہ مشکلات کا شکار ہے، فنانس کا شبعہ اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے باوجود بھی قرضوں کے بوجھ تلے دبا ہوا ہے۔ کرونا نے سیاحت، پرائیویٹ سکولز اور کاروبار کے شعبے کو بے انتہا نقصان پہنچایا ہے، جب تک پرائیویٹ سرمایہ کاری کو فروغ نہیں دیں گے مشکلات روز بہ روز بڑھتی جائیں گی۔ جس پر وفاقی مشیر خزانہ نے یقین دہانی کرائی کہ جی بی حکومت کے مالی مسائل کو حل کرنے کیلئے وفاقی حکومت بھرپور تعاون کریگی۔


خبر کا کوڈ: 887061

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/887061/جی-بی-کیلئے-پانچ-ارب-کی-اضافی-گرانٹ-کا-معاملہ-وفاقی-جائزہ-کمیٹی-میں-پیش-کرنے-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org