0
Saturday 19 Sep 2020 00:30

ایم این اے ساجد حسین طوری کی عمائدین کے ہمراہ میجر جنرل اسد نواز جنجوعہ سے ملاقات

ایم این اے ساجد حسین طوری کی عمائدین کے ہمراہ میجر جنرل اسد نواز جنجوعہ سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ رکن قومی اسمبلی ساجد حسین طوری نے عمائدین کے ہمراہ جی او سی نائن ڈویژن میجر جنرل اسد نواز جنجوعہ سے ملاقات کی، ملاقات میں ضلع اورکزئی میں بند میاں زیارت، سید میر قاسم زیارت اور مست بابا زیارت کھولنے کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر جی او سی نائن ڈویژن میجر جنرل اسد نواز جنجوعہ نے یقین دہانی کرائی کہ ان شاء اللہ اورکزئی میں عقیدت مندوں کیلئے زیارت کا مسئلہ جلد حل کریں گے۔ عمائدین نے مطالبہ کیا کہ خرلاچی بارڈر کے ساتھ ساتھ بوڑکی، تری مینگل، شورکی اور شیدانو ڈنڈ پر ٹریڈ کیلئے کھول دیا جائے تاکہ علاقہ مکینوں کو روزگار مل سکے۔ اس موقع پر میجر جنرل اسد نواز جنجوعہ نے عمائدین کو یقین دہانی کرائی کہ ان شاء اللہ ہم سے جتنا ہو سکا تعاون کریں گے۔ اس موقع پر ریجن میں جاری سیکٹرین ایشوز بھی ڈسکس ہوا، جی او سی نائن ڈویژن میجر جنرل اسد نواز جنجوعہ نے شیعہ سنی فسادات کو ہوا دینے والے لوگوں کو خبردار کیا کہ ان شاء اللہ آپ نہیں بچ سکیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ فرقہ واریت کی ہوا پھیلانے میں کامیاب نہیں ہونگے ہم ایک ہیں اور ایک ہی رہیں گے۔ اس موقع پر ساجد طوری اور دیگر عمائدین نے جی او سی کو یقین دہانی اور عزم ظاہر کیا کہ دہشت گردی اور فرقہ واریت پھیلانے والوں کا مل کر مقابلہ کریں گے۔ اس کے بعد ساجد طوری نے چیف سیکرٹری سے بھی ملاقات کی۔ ان کے ساتھ بھی سیکٹیرین ایشوز پر بات چیت کی گئی۔ ساجد طوری نے کہا کہ ضلع کرم پرامن ہے، یہاں پر کوئی شیعہ سنی نہیں ہے ہم بھائی بھائی ہیں۔ ان شاء اللہ ضلع کرم میں ایسی کوئی بات نہیں ہے، ہم اپر، لوئر اور سنٹرل کرم کے عوام تیسری قوت کو موقع نہیں دینگے اور آپس میں اتفاق و اتحاد سے رہیں گے۔ اس موقع پر وزیر مملکت اور چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی، ملک عقیل حسین، ملک ضامن علی، ڈاکٹر سید حسین جان، حاجی مصائب حسین اور سید رضا حسین بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 887067
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش