QR CodeQR Code

کرم میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کیلئے 73 بریگیڈ آفس میں جرگہ کا انعقاد

19 Sep 2020 01:02

علماء، قبائلی عمائدین، سیاسی اور سماجی رہنماؤں سمیت پاک فوج کے افسران نے ملک میں بعض عناصر کیجانب سے فرقہ واریت کو ہوا دینے کی مذموم کوششوں کی مذمت کی اور کہا کہ ضلع کرم میں دونوں مسالک کے مابین مکمل ہم آہنگی ہے اور ان شاء اللہ اس قسم کی کوششوں کو کبھی بھی کامیاب نہیں ہونے دینگے۔


اسلام ٹائمز۔ ضلع کرم میں مذہبی اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کیلئے آج 73 بریگیڈ آفس میں ایک جرگہ کا انعقاد کیا گیا، جس میں اہل تشیع اور اہل سنت سے تعلق رکھنے والے علماء، قبائلی عمائدین، سیاسی اور سماجی رہنماؤں سمیت پاک فوج کے افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر علماء اور قبائلی عمائدین نے ملک میں بعض عناصر کی جانب سے فرقہ واریت کو ہوا دینے کی مذموم کوششوں کی مذمت کی اور کہا کہ ضلع کرم میں دونوں مسالک کے مابین مکمل ہم آہنگی ہے اور ان شاء اللہ اس قسم کی کوششوں کو کبھی بھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ علماء اور عمائدین نے حکومت اور اداروں سے فرقہ واریت کو ہوا دینے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔


خبر کا کوڈ: 887071

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/887071/کرم-میں-فرقہ-وارانہ-ہم-آہنگی-کیلئے-73-بریگیڈ-آفس-جرگہ-کا-انعقاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org