QR CodeQR Code

جی بی اصلاحات سے اقوام متحدہ کی قراردادیں متاثر نہیں ہونگی، زاہد چوہدری

19 Sep 2020 01:06

ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ جی بی میں اصلاحات وہاں کے عوام کا مطالبہ ہے، اس سے متعلق پاکستانی اقدام کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر کوئی فرق نہیں پڑیگا۔


اسلام ٹائمز۔ دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد چوہدری نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں اصلاحات سے اقوام متحدہ کی قراردادیں متاثر نہیں ہوں گی۔ ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ جی بی میں اصلاحات وہاں کے عوام کا مطالبہ ہے، اس سے متعلق پاکستانی اقدام کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ قوم متحد ہے، فرقہ واریت پھیلانے کی بھارتی کوشش کو کامیاب ہونے نہیں دیگی۔ پاکستان میں دہشتگردی اور امن خراب کرنے میں بھارت ملوث ہے۔ فیٹف سے فیصلہ پاکستان کے حق میں آئے گا۔ نواز شریف سے متعلق انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے وارنٹ لندن میں ہائی کمیشن پہنچا دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل سے متعلق موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 887072

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/887072/جی-بی-اصلاحات-سے-اقوام-متحدہ-کی-قراردادیں-متاثر-نہیں-ہونگی-زاہد-چوہدری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org