QR CodeQR Code

ایران کیخلاف پابندیاں لگانے کا ہر اقدام قانونی اعتبار سے بےاثر ہو گا، برطانیہ فرانس جرمنی

19 Sep 2020 08:34

عالمی خبررساں ایجنسی رائٹرز کیمطابق اس یورپی مثلث نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بھیجے گئے اپنے خط میں لکھا ہے کہ ایران پر عائد اسلحہ جاتی پابندیوں کا معطل کیا جانا ایرانی جوہری معاہدے (JCPOA) میں طے ہے جس پر 20 ستمبر سے عملدرآمد شروع کر دیا جائیگا۔


اسلام ٹائمز۔ یورپ کے 3 موثر ممالک برطانیہ، جرمنی و فرانس کی جانب سے اقوام متحدہ کو ارسال کئے گئے ایک خط میں تاکید کی گئی ہے کہ وہ ایران کے ساتھ طے پانے والے جوہری معاہدے (JCPOA) پر کاربند ہیں اور اعتقاد رکھتے ہیں کہ ایران کے خلاف عائد اسلحہ جاتی پابندیاں، 20 ستمبر سے معطل ہو جائیں گی۔ عالمی خبررساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق اس یورپی مثلث نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بھیجے گئے اپنے خط میں مزید لکھا ہے کہ ایران پر عائد اسلحہ جاتی پابندیوں کا معطل کیا جانا ایرانی جوہری معاہدے (JCPOA) میں طے ہے جس پر 20 ستمبر سے عملدرآمد شروع کر دیا جائے گا۔ تینوں یورپی ممالک کی جانب سے ارسال کئے جانے والے خط میں واضح الفاظ میں لکھا گیا ہے کہ ایران کے خلاف سلامتی کونسل کی پابندیوں کو پلٹانے پر مبنی ہر اقدام قانونی اعتبار سے بے اثر ہو گا۔

واضح رہے کہ امریکہ کی ٹرمپ حکومت ایران پر عائد اسلحہ جاتی پابندیوں، جو عنقریب ہی اٹھا لی جائیں گی، کو دوبارہ لاگو کروانے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہی ہے۔ یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل ہی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اس حوالے سے جمع کروائی گئی امریکی قرارداد بھی بری طرح ناکام رہی تھی جبکہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپیو کی طرف سے 3 ہفتے قبل سے یہ دعوی بھی کیا جا رہا ہے کہ ایران پر عائد سلامتی کونسل کی پابندیاں گرینوچ کے وقت کے مطابق 20 ستمبر کی شب 12 بجے سے لاگو کر دی جائیں گی۔


خبر کا کوڈ: 887091

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/887091/ایران-کیخلاف-پابندیاں-لگانے-کا-ہر-اقدام-قانونی-اعتبار-سے-بےاثر-ہو-گا-برطانیہ-فرانس-جرمنی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org