0
Saturday 19 Sep 2020 09:47

آن لائن خطاب کا انقلاب سیاسی شعبدہ بازی ہے، بابر اعوان

آن لائن خطاب کا انقلاب سیاسی شعبدہ بازی ہے، بابر اعوان
اسلام ٹائمز۔ مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے نواز شریف کی اے پی سی میں وڈیو لنک شرکت پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آن لائن خطاب کا انقلاب سیاسی شعبدہ بازی ہے۔ آن لائن خطاب کا انقلاب کھانے کی میز سے آگے نہیں بڑھ سکتا۔ بابر اعوان نے کہا کہ سیاست کے لیے فِٹ، عدالت کے لیے ان فِٹ، کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟ نااہل، مطلوب اور اشتہاری نواز شریف اپوزیشن کی سیاست کو مزید تباہ کریں گے۔ ملک سے بھاگے شخص کو سیاسی سرگرمیوں کا حصہ بنانا اداروں کی تضحیک ہے۔ مشیر پارلیمانی امور نے مزید کہا کہ نواز شریف کی حیثیت سزا یافتہ مجرم سے زیادہ کچھ نہیں۔ دوسری جانب پیپلز پارٹی کے ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو کی دعوت پر میاں نواز شریف نے اے پی سی میں بذریعہ ویڈیو لنک شرکت پر رضا مندی ظاہر کر دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 887092
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش