QR CodeQR Code

سندھ کے تعلیمی اداروں میں سیکنڈری کلاسز 28 ستمبر سے شروع کرنے کا فیصلہ

19 Sep 2020 10:19

وزیرتعلیم کی منظوری کے بعد محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ سندھ حکومت نے کورونا کیسزمیں اضافے کے باعث چھٹی تا آٹھویں جماعت تک تدریسی عمل 21 ستمبر کو بحال کرنے کا فیصلہ موخر کر دیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ کے تعلیمی اداروں میں چھٹی سے آٹھویں جماعت کا تدریسی عمل 28 ستمبر سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں چھٹی سے آٹھویں جماعت کا تدریسی عمل 28 ستمبر سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیرتعلیم کی منظوری کے بعد محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ سندھ حکومت نے کورونا کیسزمیں اضافے کے باعث چھٹی تا آٹھویں جماعت تک تدریسی عمل 21 ستمبر کو بحال کرنے کا فیصلہ موخر کر دیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 887100

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/887100/سندھ-کے-تعلیمی-اداروں-میں-سیکنڈری-کلاسز-28-ستمبر-سے-شروع-کرنے-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org