0
Saturday 19 Sep 2020 11:30

اسپیکر پر بے بنیاد الزام لگائے گئے، ترجمان قومی اسمبلی

اسپیکر پر بے بنیاد الزام لگائے گئے، ترجمان قومی اسمبلی
اسلام ٹائمز۔ ترجمان قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ ایک سیاسی جماعت نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر پر بے بنیاد الزامات لگائے، اسپیکر نے مشترکہ اجلاس کی کارروائی غیر جانب داری سے چلائی۔ قومی اسمبلی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اسپیکر نے قائد حزب اختلاف اور پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر کو اظہار خیال کا موقع دیا، اسپیکر نے بلوں پر ترامیم پیش کرنے والے اراکین کو بھی اظہار خیال کا موقع دیا۔ انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف نے بل کے لیے پیش کی گئی تحریک کو چیلنج کیا اور گنتی کا مطالبہ کیا، حزب اقتدار کے 200 ارکان نے تحریک کے حق اور اپوزیشن کے 190 ارکان نے مخالفت میں ووٹ دیا۔ ترجمان نے مزید کہا کہ حزب اقتدار کے 9 ارکان مشترکہ اجلاس سے غیر حاضر تھے جبکہ حزب اختلاف کے 32 ارکان ایوان کی کارروائی کے دوران غیر حاضر تھے۔
خبر کا کوڈ : 887109
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش