0
Saturday 19 Sep 2020 11:48

لاہور اور گوجرانوالا میں انسداد دہشت گردی کی عدالتیں بند کر دی گئیں

لاہور اور گوجرانوالا میں انسداد دہشت گردی کی عدالتیں بند کر دی گئیں
اسلام ٹائمز۔ پنجاب میں انسداد دہشت گردی کی 7 عدالتیں بند کردی گئیں اور اس ضمن میں نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر 2 اور 4 بند کردی گئیں جب کہ گوجرانوالہ میں عدالت نمبر 1 اور 3 بند کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ ملتان اور راولپنڈی میں بھی انسداد دہشت گردی کی ایک ایک عدالت بند کردی گئی ہے۔ کیسز انسداد دہشت گردی کی دوسری عدالتوں میں منتقل کیے جائیں گے۔ چند روز قبل قومی اسمبلی سے پاس ہونے والا انسداد دہشتگردی ایکٹ میں ترمیم کا بل سینیٹ میں مسترد کیا گیا۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں اپوزیشن اراکین نے بل پر ووٹنگ کا مطالبہ کیا تھا۔ بل کے حق میں 31 اور مخالفت میں 34 ووٹ آئے۔ انسداد دہشت گردی تیسرے ترمیمی بل 2020 کے مطابق تفتیشی افسرعدالت کی اجازت سے 60 دن میں بعض تکنیکس استعمال کر کے دہشت گردی میں رقوم کی فراہمی کا سراغ لگائے گا، ان تکنیکس میں خفیہ آپریشنز، مواصلات کا سراغ لگانا اور کمپیوٹر سسٹم کا جائزہ لینا شامل ہے۔ مذکور بل گزشتہ روز قومی اسمبلی میں کثرت رائے سے منظور کیا گیا تھا۔ 

قومی اسمبلی سے منظور ہونے والے انسداد دہشتگردی ترمیمی بل 2020 میں تفتیشی طریقہ کار میں نئی تکنیک استعمال کرنے کی شق شامل کی گئی ہے۔ نئی شق کے تحت تفتیشی افسر عدالت کی اجازت سے 60 دن میں بعض تکنیک استعمال کرکے دہشت گردی میں رقوم کی فراہمی کا سراغ لگائے گا۔ انسداد دہشتگردی ترمیمی بل کے تحت ان تکنیک میں خفیہ آپریشنز، مواصلات کا سراغ لگانا، کمپیوٹر سسٹم کا جائزہ لینا شامل ہے۔ عدالت کو تحریری درخواست دے کر مزید 60 دن کی توسیع حاصل کی جا سکتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 887117
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش